شمالی کوریا نے  3 بیلسٹک میزائل فائر کردئیے

پیونگ یونگ: شمالی کوریا نے میزائل کے نئے تجربے میں  3 بیلسٹک میزائل فائر کردئیے۔

غیرملکی خبرایجنسی نے جنوبی کوریا کے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ہفتے کی صبح مشرقی سمندر میں 3 کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغے گئے۔

شمالی کوریا نے رواں سال تقریبا 70 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں جن میں 8 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل  بھی شامل ہیں۔

امریکا اور دیگرممالک نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔