سوئی گیس کے نئے بلوں میں اضافی رقم شامل

 لاہور:سوئی ناردرن گیس نے نیا ٹیرف یکم جنوری 2023 سے نافذکردیا۔سوئی گیس حکام کے مطابق مختلف سلیبز پرٹیرف مرحلہ وار 8 سے 112 فیصد تک بڑھایا گیا ہے۔گیس نرخوں میں بقایاجات وصولی کا اطلاق بھی رواں ماہ سے شروع ہوگیا ہے۔

سوئی گیس حکام کے مطابق بقایاجات کی رقم کے ساتھ بل گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کوبھجوائے جارہے ہیں جس صارف کابل 871 روپے تھا اب بقایاجات کے ساتھ 2 ہزار900 روپے ہوگیا۔

سوئی گیس حکام کے مطابق نومبر سے فروری کے دوران گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے کئی گنا زائد بل دیں گے، نئے بلوں میں 4 اقساط کے بقایاجات بھی وصول کئے جائیں گے۔

 اس کے علاوہ نئے گیس ٹیرف میں پروٹیکٹڈگھریلوصارفین کی کٹیگری متعارف کرائی گئی ہے۔