سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

معاشی بدحالی پاکستانیوں سے ان کا چین اور سکون چھیننے لگی  ،ایک طرف روپے کی قدر میں استحکام نہیں آ رہا  ،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو پر لگ چکے ہیں ، ہر چیز کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں اور واپس آنے کا نام نہیں لے رہیں تو دوسری طرف سونے کی قیمت کو بریک لگانا مشکل ہو چکا ہے، سونے کی قیمت ڈبل سینچری کرنے کے بعد بھی  اپنی اننگز جاری رکھے ہوئے اور گزشتہ کچھ روز میں معمولی کمی کے بعد اچانک سے بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر مہنگا ہوکر 2034 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا  ہے،  پاکستان  میں ایک فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے، 10گرام سونا 943 روپے مہنگاہونے کے بعد 1 لاکھ 87 ہزار 414 روپے کا ہو گیا ، ایک تولہ چاندی 20 روپے اضافے سے 2570 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔