آئی پی پیز کاحکومت سے710ملین ڈالرزکا مطا لبہ ، وزارت خزانہ رقم فوری جاری کرے

اسلام آباد: آئی پی پیز نے حکومت سے710ملین ڈالر کی مانگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رقم وزارت خزانہ فوری جاری کرے۔

ذرائع کے مطابق انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز کی جانب سے حکومت کو خط لکھا گیا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاور پلانٹس بند ہونے اور پاور ہاوسز کی مرمتی بند ہونے کا خدشہ ہے، ملک میں ڈالر کی کمی کے باعث ہمارا منافع بھی بیرون ملک منتقل نہیں ہورہا، ہمارے شئیر ہولڈرز کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔

پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذریعے رقوم کی بیرون منتقلی نہ ہونا بھی حکومتی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔