سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

عیدالفطر ،شادیوں کے سیزن کے باعث عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں5ڈالر اضافہ ہوا نئی قیمت 2008 ڈالرفی اونس ہوگئی۔

 ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت1100روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 17ہزار 100روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت943روپے کے اضافے سے 1لاکھ86ہزار 128روپے ہوگئی۔