بھارت میں موٹے پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی

بھارتی ریاست آسام کے محکمہ پولیس نے اپنے تمام افسران کو وزن کم کرنے کے لئے تین ماہ وقت دیتے ہوئے کہا کہ وزن کم کریں یا تو پھر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لیں۔

عرب نیوز کے مطابق ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جی پی سنگھ نے کہا کہ اگست میں پولیس کے تمام افسران کا وزن ریکارڈ کیا جائے گا اور وزن کرنے کے کے لئے تین ماہ کا وقت دیا جائے گا۔

جی پی سنگھ کا کہنا تھا کہ صرف ایسے افسران کو استثنیٰ حاصل ہے جو اپنی صحت کے مسائل کی وجہ سےموٹاپے کا شکار ہیں، مقصد صرف پولیس فورس کو صحت مند بنانا ہےعوام کو جب ہی اعتماد ہوگا جب وہ تندرست پولیس فورس کو دیکھیں گے۔

مذکورہ معاملہ عوام کے اعتماد کا ہے کیونکہ پولیس افسران کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے جسمانی طور پر تندرست ہونا ضروری ہے۔

ڈی جی پولیس نے کہا کہ ایک صحت مند آدمی کو چلنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی اور وہ بغیر کسی بھی پریشانی کے سڑکوں پر چل سکیں گے تاہم ابھی تک اس کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روزانہ صبح کی جسمانی تربیت کے لیے آنے والے اہلکاروں کی تعداد بڑھ گئی ہے اور وہ اپنی غذا کے حوالے سے بھی احتیاط کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے گزشتہ ماہ 300 پولیس افسران کی ملازمت کی مُدت مکمل ہونے سے قبل ہی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کیے تھے جس کی وجہ پیش کی تھی کہ وہ شراب نوشی کے عادی یا پھر جسمانی طور تندرست نہیں تھے۔

اس قبل ریاست پنجاب میں 2020 میں عدالت نے موٹاپے کا شکار پولیس اہلکاروں کو ملزمان کو پکڑنے اور چھاپے مارنے سے روک دیا تھا۔ گزشتہ برس ہی بھارتی جزائر انڈمان و نکوبار کی پولیس اہلکاروں کے وزن کم کرنےٓ کیلئے ایک پروگرام متعارف کروایا تھا۔