ملک میں خام تیل کی پیداوار بڑھ گئی

ملک میں خام تیل کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس کے مطابق 16جولائی کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 67344 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.3 فیصد زیاد ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 65854 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3296 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.1 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط پیداوار 3301 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی ۔