سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد دوبارہ تیزی ریکارڈ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد ایک مرتبہ پھر 134.08 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

حصص مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز ہی مثبت انداز ریکارڈ کیا گیا، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 200 پوائنٹس سے زائد کی بڑھوتری دیکھی گئی۔

تاہم اس دوران غیر یقینی کے باعث اُتار چڑھاؤ غالب آ گیا، دوپہر بارہ بجے کے قریب انڈیکس میں تیزی کی سطح 70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 134.08 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 46054.81 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.29 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 15 کروڑ 4 لاکھ 95 ہزار 51 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔