حکومت نے برآمدی شعبے سے گیس پر سبسڈی واپس لے لی

حکومت نے برآمدی شعبے سے گیس کی سبسڈی واپس لے لی۔ برآمدی شعبے کو گیس اور ایل این جی مارکیٹ ریٹ پر ملے گی۔

وزارت پٹرولیم نے ایس این جی پی ایل کو کم نرخ پر گیس کی فراہمی ختم کرنے کا مراسلہ بھیج دیا۔ سوئی ناردرن نے 5 بڑے ایکسپورٹ اوریئنٹڈ سیکٹر کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال کے بجٹ میں سبسڈی نہیں رکھی،50 فیصد گیس اور 50 فیصد ایل این جی مارکیٹ ریٹ پر ملے گی۔ ایل این جی 4 ڈالر کے بجائے 12 ڈالر میں ملے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے برآمدی شعبے کو بجلی اور گیس پر 60 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرنے کی منظوری دیدی تھی۔