نو اور دس محرم کو بینک بند رکھنے کا اعلان

نو اور دس محرم کے دوران عام تعطیلات کے باعث ملک بھر کے بینک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق مرکزی بینک 28 سے 29 جولائی 2023 ء (جمعہ سے ہفتہ) تک بند رہے گا۔ یہ عام تعطیلات عاشورہ کے موقع پر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کو آخری کاروباری روز ہو گا اس کے بعد جمعہ ، ہفتہ عاشورہ کی چھٹیاں جبکہ اتوار کو عام تعطیل کے باعث بند رہے گا، اس طرح تین روز تک بینک بند رکھا گیا ہے۔