سونے کی قیمت میں 2600 روپے کا بڑا اضافہ

کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2230 روپے اضافے سے 1 لاکھ 92 ہزار 644 روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 1975 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔