زرمبادلہ کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 53 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم ہو گئے، 21 جولائی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 53 کروڑ ڈالر رہے۔

مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 54 کروڑ ڈالر کم ہو کر 8.18 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر  ایک کروڑ ڈالر اضافے سے 5.34 ارب ڈالر رہے۔