یونان کے شہر ایتھنز میں ماؤنٹ پرنیتھا میں لگی جنگل کی آگ بے قابو ہو چکی ہے۔
ایتھنز کی سرحد سے متصل سب سے بڑے جنگل ماؤنٹ پرنیتھا میں آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی کوششیں جاری ہیں آگ بار بار بھڑک اٹھتی ہے جس کی وجہ علاقے میں چلنے والی تیز ہوائیں ہیں۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ پر قابو پانے میں کامیابی نہیں ہو رہی کیونکہ تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات دنیا بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کی صورت ظاہر ہو رہے ہیں جو اس بات کے متقاضی ہیں کہ ماحول دوست حکمت عملی اختیار کی جائیں۔