خیبرپختونخوا میں جل تھل، 3 روز بادل برسیں گے محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

شرقپور، ساہیوال، پاکپتن میں موسلادھاربارش سے جل تھل ایک ہوگیا، بہاولپور میں بھی بادل جم کر برسا، موسلادھاربارش سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔

گزشتہ روز سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش برسی۔

اس دوران آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے اور یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر،چترال،سوات،بٹگرام،نوشہرہ،پشاور،صوابی،مردان سمیت دیگر اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے۔

گزشتہ روز مہمند میں 32، پشاور میں 22،باجوڑ میں 21،کوہاٹ اور بنوں میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث ڈی آئی خان،پشاور اور بنوں کا درجہ حرات کئی ڈگری تک کم ہوگیا۔