بلوچستان میں سیاسی سرپرائز ہوگا؟

بلوچستان میں زیادہ تر الیکٹ ایبلز ہی الیکشن جیتتے ہیں، مقتدر حلقوں کے قریب پارٹی کیلئے بلوچستان میں حکومت بنانا بہت آسان ہوتا ہے، بلوچستان کے سردار جب اس طرح کی سیاست کرتے ہیں تو وہاں نوجوانوں کا غصہ بڑھتا ہے.

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کچھ بھی سیاسی سرپرائز نہیں ہوگا، بلوچستان کے زیادہ تر سیاستدان ن لیگ میں یا حکومت میں شامل ہوجائیں گے، بلوچستان میں تمام سیاسی جماعتیں ایک ہی حکومت کا حصہ بن جاتی ہیں، بلوچستان کی حالت یہ ہے کہ آج ن لیگ میں شامل ہونے والے کل آصف زرداری کے ساتھ شامل ہوجائیں.

 بلوچستان میں زیادہ تر الیکٹ ایبلز ہی الیکشن جیتتے ہیں، بلوچستان جو سب سے حساس صوبہ ہے وہاں کے سیاستدانوں کی حالت یہ ہے کہ راتوں رات پارٹیاں بدل لیتے ہیں۔