سابق وزیراعلیٰ سردار مہتاب احمد خان کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

مسلم لیگ (نواز) کے رہنما سابق وزیراعلیٰ و گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بکوٹ میں بلدیاتی نمائندگان کے ایک پروگرام سے خطاب کے دوران انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ حلقہ سرکل بکوٹ ایبٹ آباد سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیں گے۔

گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری کے دورہ ایبٹ آباد اور ورکرز کنونشن سے خطاب کے بعد سیاسی میدان میں ہلچل شروع ہو گئی ہے۔ پیپلز پارٹی نے بروقت کامیاب سیاسی حکمت عملی اپنائی وہیں پر سردار مہتاب نے بھی آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔