مسلم لیگ (نواز) کی جانب سے ٹکٹوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کا وقت ختم : قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 4 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ٹکٹوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کا وقت ختم ہو گیا۔

مسلم لیگ (نواز) کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 4 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں، مسلم لیگ (نواز) کا پارلیمانی بورڈ جلد تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے، پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے انٹرویوز اور فہرست کو حتمی شکل دے گا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی مشاورت سے درخواست گزاروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، درخواستوں کی وصولی میں 20 نومبر تک ایک بار توسیع کی گئی تھی۔