جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف دوسرے شو کاز نوٹس سے متعلق کاروائی آج (بروز بدھ) ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں شکایت کنندگان کو سنا گیا، شکایت کنندگان نے تمام شواہد اور متعلقہ دستاویزات کونسل کے سامنے رکھے، کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

جسٹس مظاہر نقوی بھی جوڈیشل کمیشن اجلاس میں موجود تھے۔

جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات منظور یا مسترد ہونگے؟ جسٹس مظاہر نقوی کو دوسرا اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنا ہے یا نہیں؟ سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران کے درمیان مشاورت کے بعد اہم فیصلہ متوقع ہے۔

جسٹس مظاہر نقوی کے وکیل ایڈووکیٹ خواجہ حارث نے حتمی فیصلے تک کی کارروائی مکمل ان کیمرا رکھنے کی استدعا کی ہے اور کونسل نے تمام فریقین کو اجلاس کی کارروائی پبلک کرنے سے روک دیا ہے۔a

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس تین بجے سپریم کورٹ میں ہوگا اور اجلاس میں پاکستان بار کونسل سمیت دیگر شکایت کنندگان کو بلایا گیا ہے۔