پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے کیویز کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔
دوسرے ویمن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 رنز سے شکست دی اور 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کے 137 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 127 رنز بنا سکی۔پاکستان کی فاطمہ ثناء نے آخری اوور میں 17 رنز کا دفاع کیا۔
قومی ویمن ٹیم نے 6 وکٹ پر 137 رنز اسکور کیے تھے، عالیہ ریاض 32 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہیں جب کہ منیبہ علی نے 35 رنز بنائے۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 7 وکٹ پر 127 رنز بنا سکی، فاطمہ ثناء نے 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں لیں۔
نیوزی لینڈ کی جارجیا پیمر نے 28 جب کہ ہینا رو نے 33 رنز بنائے، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔