ملک بھر میں موبائل فون سروس کی بحالی شروع

ملک بھر میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق وزارت داخلہ کی طرف ٹویٹ کر کے موبائل فون کی بحالی کی خبر دی گئی ۔ ٹویٹ میں بتایا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں موبائل سروسز جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ جلد پورے ملک میں موبائل سروسز  بحال ہو جائیں گے۔

  واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل اور انٹرنیٹ سروس بند ہونا شروع ہوگئی ۔

اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اسی لیے امن و امان قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔