ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹیں اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک مرتبہ پھر بھارتی جارحیت میں پہل کے بعد پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے بلااشتعال فائرنگ کرنے پر پاک فوج نے بھی پھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس بھی مکمل تباہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے لائن آف کنٹرول پر حالات کشیدہ ہیں۔