بجلی 7روپے 13 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ : نیپرا کو ربڑ سٹمپ نہ سمجھا جائے، صارفین کی شکایات سے متعلق ایپ رواں ماہ لانچ کی جائے گی : چیئرمین نیپرا وسیم مختار

نیپرا نے سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی سے متعلق انکوائری پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ بجلی 7روپے 13 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختارنے کہاکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر تشویش ہے۔ ہم نے بھی اپنے ضمیر کا سامنا کرنا ہے۔اتھارٹی کو ربڑ سٹمپ نہ سمجھا جائے، اس نے صارفین کا تحفظ کرنا ہے۔ صارفین کی شکایات سے متعلق ایپ رواں ماہ لانچ کی جائے گی۔

سی پی پی حکام نے بتایا جنوری کا فیول پرائس 7 روپے 13 پیسے بنتا ہے۔ این ٹی ڈی سی حکام نے کہاکہ ملک میں بجلی کی پیداوار رواں سیزن میں مجموعی طور پرکم رہی۔

ممبر نیپرا نے کہاکہ ساؤتھ نارتھ پر سسٹم کے باعث تقریباً 50 فیصد 26 ارب روپے ایف سی اے صارفین پرپڑے گا۔ ڈیپارٹمنٹس کے درمیان مسئلے صارفین بوجھ کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔