ملک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت برقرار رہی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 50 پیسے برقرار ہے۔
انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت 278 روپے 40 پیسے برقرار ہے۔
دوسری جانب آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر غیر معمولی تیزی دیکھی گئی جہاں 100 انڈیکس میں 1211 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
1211 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس نے آج نئی بلند ترین سطح 81 ہزار 428 پوائنٹس بنائی۔