کاروباری سرگرمیوں میں تیزی، اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں 100 انڈیکس میں 577 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 120,508 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس وقت بھی 100 انڈیکس 554 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 120,486 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی، جب 100 انڈیکس 960 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 119,931 پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے اور معاشی استحکام کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار ہے۔