ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2058 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 90 ہزار 209 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس قیمت 24 ڈالر بڑھ کر 3177 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔