گھی کی قیمت میں نمایاں کمی، عوام کے لیے ریلیف

لاہور کی اوپن مارکیٹ میں خوراک کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ 

پچھلے ایک مہینے کے دوران گھی کی قیمتوں میں خاصی کمی آئی ہے۔

درجہ دوم کا گھی اب 30 روپے فی کلو سستا ہو کر 500 روپے میں مل رہا ہے، جبکہ درجہ سوم کا گھی 50 روپے کم ہو کر 390 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

درجہ اول کا گھی بھی 550 روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہے۔

دوسری جانب، چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 50 کلو کا تھیلا اب 150 روپے بڑھ کر 8,350 روپے میں مل رہا ہے، اور ہول سیل میں چینی کی قیمت 2.5 روپے بڑھ کر 167 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔