بجلی کی قیمتوں میں7 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافہ : صارفین پر66 ارب روپے کا اضافی بوجھ، مارچ کے بلوں میں اضافی ادائیگی کرنا ہوگی : اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا

حکومت نے عوام پر بجلی گراتے ہوئے قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔

نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بجلی 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

اضافے سے بجلی صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی صارفین کو مارچ کے بلوں میں اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔

اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔