یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر کیلئے کاغذات نامزدگی منظور

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیے گئے۔

جانچ پڑتال کے عمل میں ممبران قومی اسمبلی سید خورشید شاہ، سید نوید قمر، طارق فضل چوہدری اور عقیل انجم بھی ہمراہ موجود تھے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ تھا اور ان کے کاغذات نامزدگی ان کے وکلاء کی جانب سے جمع کرائے گئے تھے۔ گیلانی ہاؤس کے ترجمان نے کہا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی خالی نشست پر الیکشن کون لڑے گا یہ فیصلہ قیادت کرے گی۔