دنیا کا منفرد ڈریگن بال تھیم پارک سعودی عرب میں کھُل گیا : تھیم پارک میں 30 سے زائد رائڈز رکھی گئی ہیں، جبکہ تھیم پارک میں ہر چیز اینیمی کارٹون ڈریگن بالز سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے

سعودی عرب نے ڈریگن بال تھیم پارک کے نام سے دنیا کا منفرد پارک لانچ کردیا ہے، جہاں انٹرٹینمنٹ، کھیل اور ثقافت بیک وقت میسر ہوگی۔

کارٹون سے محبت کرنے والی فیملیز سمیت وہ فیملیز جنہیں سیر و تفریح پسند ہے، ان کے لیے اس تھیم پارک میں بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

اس تھیم پارک میں 30 سے زائد رائڈز رکھی گئی ہیں، جبکہ تھیم پارک میں ہر چیز اینیمی کارٹون ڈریگن بالز سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔

اس تھیم پارک میں جاپانی اینیمیشن کمپنی ٹوئی اینیمیشن نے سعودی مقامی حکومت کے ساتھ اشتراک کیا ہے، جبکہ دنیا کا منفرد تھیم پارک سعودی شہر قدیہ میں بنایا گیا ہے۔

ریاض سے محض 40 منٹ کے فاصلے پر واقع شہر قدیہ میں موجود اس پارک کا رقبہ تقریبا آدھے ملین اسکوائر میٹرز تک پھیلا ہوا ہے، عرب میڈیا کے مطابق ڈریگن بالز کے کرداروں کو اس پارک میں بطور تفریح لایا گیا ہے۔

جبکہ اس تھیم پارک میں رولر کوسٹر موجود ہے، جو کہ 70 میٹر کی رفتار سے چلتی ہے، جبکہ اس تھیم پارک میں کیم ہاؤس، کیپسول کارپوریشن اور بیروس پلینٹ جیسے تفریحی مقامات بھی مختص کیے گئے ہیں، جہاں سیاح اور شہری لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اسی تھی پارک کے اندر ہوٹلز بھی موجو د ہیں، جبکہ ڈائننگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

جاپانی اینیمیشن کمپنی کے صدر کارسوہیرو تاکاگی نے قدیہ شہر میں اس تھیم پارک کی لانشنگ کو سنگ میل قرار دے دیا ہے، جبکہ اسے شہر کے لیے جدت اور منفرد کشش میں بہترین لیڈر قرار دے دیا ہے۔