سائنسدانوں نے کتوں کی حیرت انگیز صلاحیت کو دریافت کرلیا

کتوں کو انسانوں کا بہترین دوست قرار دیا جاتا ہے جس کے سونگھنے کی صلاحیت بہترین ہوتی ہے۔

مگر اب سائنسدانوں نے کتوں کی ایسی صلاحیت کا انکشاف کیا ہے جو دنگ کر دینے والی ہے۔

کتے مخصوص الفاظ کا مطلب سمجھ سکتے ہیں۔

جی ہاں واقعی سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ کتے گیندوں، جوتوں اور خود سے جڑی مختلف چیزوں کے نام اور الفاظ سمجھتے ہیں۔

ہنگری کی Eötvös Loránd یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا۔

سائنسدانوں کا کافی عرصے سے یہ جاننے کی کوشش کر رہے تھے کہ کتے الفاظ کے معنی سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا نہیں۔

اس حوالے سے ماضی میں ہونے والی تحقیقی رپورٹس میں عندیہ ملا تھا کہ کتے مخصوص چیزوں سے جڑے الفاظ سمجھ جاتے ہیں، مگر یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کے دماغ اس حوالے سے کیسے کام کرتے ہیں۔

اس نئی تحقیق میں 18 کتوں کو ان کے مالکان کے ساتھ لیبارٹری میں بلایا گیا۔

ان افراد کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ایسی 5 چیزیں بھی ساتھ لائیں جن سے جانور اچھی طرح واقف ہوں۔

لیارٹری میں ان افراد کو ہدایت کی گئی کہ وہ یہ اشیا کتوں کو دکھانے سے پہلے ان کے نام پکاریں اور پھر درست یا کوئی مختلف چیز دکھائیں۔

اس تجربے کو متعد بار دہرایا گیا اور اس دوران کتوں کی دماغی سرگرمیوں کا مشاہدہ ای ای جی کے ذریعے کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ نام پکارنے کے ساتھ درست یا غلط چیز دکھانے پر کتوں کے دماغ میں مختلف لہریں اجاگر ہوتیں۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ کتے مخصوص الفاظ اور ان کا مطلب سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ کتے انسانوں کی طرح الفاظ کو سمجھتے ہیں مگر یہ عندیہ ملتا ہے کہ وہ مخصوص الفاظ کو کسی حد سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ کتوں کے سمجھنے کی صلاحیت کیسی ہے۔

x