فیصل آباد : 5 بچوں کی پیدائش : ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، بچوں میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں

فیصل آباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جھنگ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے الائیڈ اسپتال لایا گیا تھا۔

جہاں خاتون نے 5بچوں کو جنم دیا، بچوں میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق جھنگ سے تعلق رکھنے والی خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ ساتھ پانچوں نومولود، تینوں بیٹے اور دونوں بیٹیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ نومولود صحت مند ہیں۔