قومی ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟ مجوزہ نام سامنے آگئے

سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے حوالے سے تجاویز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دیں۔

ذرائع کے مطابق کپتان کے حوالے سے ذمے داری چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو دی تھی، سلیکشن کمیٹی نے کام مکمل کر کے تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کپتان کے لیے بابر اعظم اور محمد رضوان کا نام بھیجا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی جلد کپتان کے حوالے سے مشاورت کر کے فیصلہ کریں گے۔ فزیکل فٹنس کیمپ کے بعد کپتان کے حوالے سے فیصلہ کردیا جائے گا۔