ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہ بننے والے حسن علی انگلینڈ روانہ

فاسٹ بولر حسن علی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

حسن علی واروکشائر کی جانب سے کاؤنٹی سیزن کھیلیں گے، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر کاؤنٹی کرکٹ کھیلنےکا منتظر ہوں۔

حسن علی کاکول فٹنس کیمپ کی وجہ سے تاخیر سے انگلینڈ روانہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ حسن علی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں۔