ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیت سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، اور پچ کی صورتحال دیکھتے ہوئے 160 سے 170 کا اسکور مناسب ہوگا۔
کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا یہ مقابلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔