قلات :مسافر کوچ اورکارمیں تصادم ،2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 4زخمی

قلات کے  قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اورکارمیں تصادم کے نتیجے میں2بچوں سمیت3 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 لیویز ذرائع کے مطابق کار سوار فیملی کراچی سے عید منانے پشین جا رہی تھی جبکہ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی جو تیز رفتاری کی وجہ سے آپس میں ٹھکرا گئے جس کے نتیجے میں2بچوں سمیت3 افراد جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں اؤر نعشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا جارہاہے۔