موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ارشد پر گھر کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، ارشد باغبان پورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور سب انسپکٹر کو چار گولیاں مار کر فرار ہوگئے، لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

دوسری جانب لاہور کے تھانہ شاہدره کی حدود میں نجی اسپتال میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 6 ڈاکوؤں نے اسپتال عملے اور شہریوں کو یرغمال بناکر لوٹ مار کی۔