کوٹ مومن میں خوفناک حادثہ، 6 بچے ڈرم میں پھنس کر جاں بحق

کوٹ مومن کے علاقے 12 چک میں ایک ہی خاندان کے 6 بچے گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں پھنس کر دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق، بچے کھیل کے دوران بھڑولے میں چھپ گئے، لیکن دروازہ بند ہونے کی وجہ سے وہ باہر نہیں نکل سکے، جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک سانحہ پیش آیا۔ جاں بحق بچوں میں چار بہنیں بھی شامل ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے افراد صفائی کے بعد باہر چلے گئے تھے، جبکہ بچے کھیلنے کے لیے بھڑولے میں داخل ہوئے، جو ان کی موت کا سبب بنا۔