69 فیصد پاکستانی جھوٹ بول کر حکومتی امداد اور مراعات لینے کے مخالف نکلے، سروے

ملک میں ہونے والے سروے میں 69 فیصد پاکستانیوں نے جھوٹ بول کر حکومتی امداد اور مراعات لینے کی مخالفت کردی۔

گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں پاکستانیوں نے کئی جرائم اور اخلاقی برائیوں کی بھی کھل کر مذمت کی۔

سروے میں 69 فیصد پاکستانی عوام جھوٹ بول کر حکومتی امداد اور مراعات لینے کی مخالف نکلی جبکہ 10 فیصد نے حمایت کی۔

11 فیصد نے بھی جھوٹ بول کر حکومتی امداد اور مراعات لینےکے عمل کو کسی حد تک درست قرار دیا۔

سروے میں 91 فیصد نے زمین پر قبضے کو غیرقانونی کہا اور  ناجائز قرار دیا البتہ 3 فیصد نے حمایت کی۔

سروے میں بسوں سمیت دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں بغیر کرائے کے سفر کرنے کی بھی 82فیصد مخالف نظر آئے البتہ 6 فیصد نے پبلک ٹرانسپورٹ میں بغیر کرایہ دیے سفر کرنے کی حمایت کی۔