پشاور سے لاہور منشیات سپلائی کرنے والا پھول اور اہلیہ گرفتار

پشاور سے لاہور منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی کو مانگا منڈی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق تلاشی لینے پر گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے منشیات برآمد ہوئی۔ جس کے بعد میاں بیوی کو گرفتار کرکے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے لاکھوں روپےمالیت کی 21 کلو 600 گرام چرس، 6 کلو افیون برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد پھول اور سانیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے انھیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔