کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد پنڈی سٹیڈیم میں سیکورٹی ہائی الرٹ

کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد پنڈی سٹیڈیم میں سیکورٹی ہائی الرٹ  کردی گئی۔

انتظامیہ نےفوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ جو طلب کر لیا،پورے اسٹیڈیم اور میڈیا باکس کی بھی سراغرساں کتوں سے مانیٹرنگ کیا گیا،سیکورٹی اداروں اورسپیشل برانچ کے بڑی تعداد پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئی۔

گزشتہ روزاسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کی وجہ سےکیوی ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا تھا۔

کھلاڑی ہوٹل میں ٹیلی ویژن پر رگبی میچ دیکھ کرمحظوظ ہوئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نےآرام کیا،امکان ہےآج کھیلے جانے والےمیچ میں پاکستان ٹیم بغیر کسی تبدیلی کےمیدان میں اترے گی،راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں صرف دو گیندیں پھینکی جا سکیں تھیں۔

x