دوسرا ٹی 20، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دوسرے ٹی 20 میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دوسرے میچ کے لئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستانی سکواڈ : بابر اعظم ، صائم ایوب ، محمد رضوان ،عثمان خان ، افتخار احمد ، عرفان خان ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، محمد عامر ، نسیم شاہ اور ابرار احمد۔

کیویز سکواڈ :ٹم رابنسن، ٹم سیفرٹ ، ڈین فاکس کرافٹ، مارک چیپمین، جیمز نیشم، مائیکل بریسویل، کول میک کونچی، ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور بین لیسٹر۔