ایم کیو ایم کا کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر وفاقی حکومت سے رابطوں کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر وفاقی حکومت اور اعلیٰ انتظامی قیادت سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاس  سندھ میں جاری ترقیاتی کاموں پر اراکین اسمبلی پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر چھوٹے اور بڑے احتجاجی مظاہروں کے انعقاد پر بھی غور کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے شرکا نے سندھ بلخصوص کراچی میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کی کوئی فکر نہیں ہے لیکن ایم کیو ایم پاکستان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

کنوینرایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی زیر  صدارت  پاکستان ہاؤس میں ہونے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، انیس قائمخانی اور  مرکزی کمیٹی کے اراکین بھی شریک ہوئے۔