محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔ تھانہ گوالمنڈی کی ایف آئی آر نمبر 43 سال 2024 میں وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔

محمود خا ن اچکزئی کے صدارتی امیدوار بنتے ہی انتظامیہ نے انکے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔چھاپے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی جو اس وقت گھر پر موجود نہ تھے کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے اسی ایف آئی آر میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کئے ہیں۔پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے 27 اپریل کو پیش کیا جائے،