لاہور ائیرپورٹ پر تھائی لینڈ سے غیرقانونی طورپر درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد

محکمہ وائلڈلائف پنجاب نے لاہور ائیرپورٹ پر تھائی لینڈ سے غیرقانونی طورپر درآمد کردہ نایاب کچھوے پکڑلیے۔

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے حکام کے مطابق کچھوے مختلف سامان کے 15کارٹنز کی ڈبل پیکنگ میں چھپاکرپاکستان لائے گئے۔

حکام نے بتایاکہ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کو 200 کچھوے تھائی لینڈ سے پاکستان لانے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سامان گارگو ایریا میں آنے پر وائلڈ لائف حکام نے کسٹم حکام کو نایاب کچھوے غیرقانونی درآمد کرنے کی اطلاع دی جس پر کارروائی کی گئی۔

حکام کے مطابق کچھوؤں کو 100 کی پیکنگ بناکر علیحدہ علیحدہ چھپایا گیا تھا۔