پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مثبت رجحان،100انڈیکس میں بہتری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا شاندار آغاز ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز مثبت انداز میں ہوا جہاں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں327 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔

 100 انڈیکس 327پوائنٹس کے اضافےسے 100نڈیکس 72ہزار 23 کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتہ کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بنا،کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس 558 پوائنٹس اضافےسے73 ہزار300  کی سطح تک پہنچ گیا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران 2 نئے ریکارڈ بنائے جس میں انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران اور کاروبار کے اختتام کا تاحال بلند ترین ٹریڈنگ کے ریکارڈ بنائے۔ گزشتہ ہفتےکاروبار کےاختتام پراسٹاک مارکیٹ 72 ہزار 742 پوائنٹس پربند ہوئی تھی۔