رواں مالی سال 6۔8 ارب ڈالر کے قرضے اورامداد حاصل

رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو  6.8 ارب ڈالر کے قرضے اورامداد حاصل ہوئی ۔

وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 66.5 کروڑ ڈالر فراہم کیے،ایشیائی انفرااسٹرکچر بینک نے 30 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔

عالمی بینک نے 1.3 ارب ڈالر،چین نے 67 ملین ڈالر،سعودی عرب نے 60 کروڑ ڈالر فراہم کیے، سعودی عرب سے ادھار تیل کی مد میں 36 ملین ڈالر حاصل ہوئے۔

جولائی تا مارچ امریکا سے 36ملین ڈالر موصول ہوئے، فرانس سے 39.8 ملین ڈالر،جاپان سے 27ملین اور کوریا سے 24 ملین ڈالر موصول ہوئے۔

نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 78 کروڑ ڈالر موصول ہوئے،جولائی تا مارچ ٹائم ڈیپازٹ میں 2 ارب ڈالر جمع ہوئے،رواں مالی سال آئی ایم ایف سے 2.4 ارب ڈالر موصول ہونےکا تخمینہ ہے۔