متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری کر دیں۔

ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن شدید متاثر ہیں، پی ائی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کی فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گی۔

قومی ایئر لائن کی کچھ پروازوں کو  خراب موسم کی وجہ سے تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے۔ پی ائی اے کو اپنے مسافروں کی زخمت اٹھانے کا بھرپور احساس ہے، صورتحال بحال ہوتے ہی پی ائی اے اپنا فضائی اپریشن کا فی الفور اغاز کر دے گا۔

 متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج

حکام نے متاثرہ پروازوں کے مسافروں سے اپیل کی ہے وہ اپنی پرواز کی معلومات کے لیے پی ائی اے  کال سینٹر سے رابطہ کریں۔