آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات : آرمی چیف نے کھیلوں کے میدان میں شاندار کامیابیوں کو سراہا، کھلاڑیوں کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ زیب رند نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق عامر خان اور شاہ زیب رند نے جی ایچ کیو میں جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے عامر خان اور شاہ زیب رند کی کھیلوں کے میدان میں شاندار کامیابیوں کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر نے دونوں کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا