آئی سی سی کا ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ون شامل ہونگے،انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش اور کوالیفائر ٹو گروپ بی کا حصہ ہونگے۔

پہلا میچ 3 اکتوبر کو انگلینڈ اور جنوبی افریقاکے درمیان ڈھاکامیں کھیلا جائے گا،پاکستان اور بھارت ویمنز کرکٹ ٹیمیں 6اکتوبر کو آمنے سامنے آئیں گی۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل 20 اکتوبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔