آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے فاسٹ شاہین آفریدی پلئیر آف دی منتھ کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔ نمیبیا کے جیراڈ ایراسمس اور  یواے ای کے محمد وسیم بھی نامزد کیے گئے۔ پلئیرز کی نامزدگی اپریل کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میں منفرد کارنامہ سر انجام دیا، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے اوور میں مجموعی طور پر 50 وکٹیں مکمل کرلیں، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔